21 November 2024
France Sports

پیرس( نمائندہ خصوصی)فرانس انٹرنیشنل نیرہ بازی کلب کےزیر اہتمام گذشتہ روز « لانگ ویلیئر »

  • Par FP92Avatar photo
  • octobre 16, 2024
  • 0

پیرس( نمائندہ خصوصی)فرانس انٹرنیشنل نیرہ بازی کلب کےزیر اہتمام گذشتہ روز « لانگ ویلیئر » میں پہلے نیزہ بازی کے شاندار مقابلے کا اہتمام کیا گیا اس مقابلے کے چیف آرگنائزر ڈاکٹر اظہراقبال کی کوششوں سے نیزہ بازی کی چار کلبوں کے چھتیس کھلاڑیوں نے شرکت کی جس میں چھ فرنچ اور دس کے قریب برطانوی کھلاڑی شامل تھے۔فرانس کے خوبصورت پولو گرائونڈ میں ہونیوالے نیزہ بازی کے مقابلے میں چوھدری سجاد مینوال کے پاک گجرسٹار کلب، چوھدری افضل لنگاہ کے ایم بی ڈی رائیڈرکلب، چوھدری اشرف عارف کے رائل نیزہ بازی کلب اور میزبان فرانس انٹرنیشنل نیزہ بازی کلب کے کھلاڑیوں نے شاندار کھیل پیش کیا۔اس نیزہ بازی مقابلے کے مہمان خصوصی سفیر پاکستان عاصم افتخار احمد تھے جبکہ ججز کے فرائض صوفی محمد عارف گولڑوی، چوھدری لیاقت شیر اسماعیلہ اور چوھدری الطاف پاو نے انجام دیئے۔ پاکستانی اور فرانسیسی شہریوں کی کثیر تعداد نے نیزہ بازی کے شاندارمقابلے دیکھ کر کھلاڑیوں کو خوب داد دی۔فرانس کی تاریخ میں پہلی بار منعقد ہونیوالے نیزہ بازی کے اس مقابلے میں انفرادی طوربہترین کھیل پیش کرکے رائل کلب کے برطانوی کھلاڑی میاں بلال برنالی نے پہلی، ڈاکٹر اظہر اقبال نے دوسری اور گجر کلب کے قاسم الطاف نے تیسری پوزیشن حاصل کرکے خوبصورت ٹرافیاں جیتیں۔
سیکشن مقابلے میں فرسٹ پوزیشن رائل کلب فرانس نے حاصل کی جسے چوھدری مدٹراصغر مرالہ لیڈ کررھے تھے جبکہ سیکشن میں دوسری پوزیشن پاک گجر سٹار کلب نے حاصل کی۔
اس ٹورنامنٹ کے چھتیس کھلاڑیوں میں راجہ ذوالفقار جانی، میاں بلال برنالی،ڈاکٹر اظہر اقبال، چوھدری وسیم سجاد، چوھدری نعیم سجاد، چوھدری ظاہر اصغر؛ چوھدری ظہیر اصغر، چوھدری مدثر اصغر، چوھدری قاسم الطاف سمیت کئی دیگر کھلاڑیوں نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کرکے شائقین سے خوب داد سمیٹی۔ اس مقابلے کی ونر ٹیم رائل کلب نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے پہلی اور پاک گجرسٹار کلب نے دوسری پوزیشن حاصل کی۔ سفیر پاکستان عاصم افتخار احمداور علاقے کے مئیر جاں کلود نے جیتے والی کلبوں کے کھلاڑیوں کو ٹرافیوں اور میڈلز سے نوازہ۔اس ٹورنامنٹ کے اختتام پر ڈاکٹر اظہر نے کہا کہ یہ پہلا موقع تھا انشااللہ اگلے سال انٹرنیشنل لیول پر ٹیمیں مدعو کی جائینگی اور آج سے بہت بہتر مقابلے دیکھنے کو ملیں گے۔اس موقع پرمیزبان نے ٹورنامنٹ کے سپانسر مشتاق خان جدون ، انتظامیہ میں چوھدری اشرف مرالہ ، چوھدری اشرف عارف مرالہ ،ابرار کیانی، افضال شاہنواز اور فیصل شیر،معزز مہمانوں اور پاکستانی و فرانسیسی شائقین کا شکریہ ادا کیا۔

Writter by Raja Manzoor Janjua

Show available here : https://fp92.tv/category/video/champs-elysees/

Laissez un commentaire